ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل موگلی ہونڈا کےداماد مسقط میں ہوئے سڑک حادثے میں جاں بحق

بھٹکل موگلی ہونڈا کےداماد مسقط میں ہوئے سڑک حادثے میں جاں بحق

Wed, 04 Dec 2019 20:52:47    S.O. News Service

مسقط:4؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) مسقط شہر سے قریب 65 کلو میٹر دور نخیل نامی مقام پرمنگل کی دوپہر کو ہوئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل کے داماد اورپڑوسی ضلع شموگہ کے شکاری پور کے رہائشی عبدالعزیز (52) انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

اطلاع کے مطابق عبدالعزیزچار روز قبل ہی نئی ویزا پر مسقط آئے تھے اور ویزا کے کاغذات بنوانے اپنے اسپاونسر کے ساتھ کار پر سوار لیبر آفس سے لیبر کارڈ حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ نخیل نامی مقام پر ایک تیز رفتار پیک آپ وین ان کی کار سے ٹکراگئی، آگے سے وین کی ٹکر لگتے ہی پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک بھی ان کی کارسے ٹکراگئی، اس طرح دو سواریوں کے درمیان ان کی کار کے پرخچے اُڑ گئے اور اسپتال لے جانے کے دوران ایک طرف عبدالعزیز انتقال کرگئے، وہیں مخالف گاڑی پر سوار ایک آٹھ سالہ بچہ بھی حادثے میں موت کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں ان کا اسپاونسرشدید زخمی ہوا ہے جسے مقامی اسپتال میں اُداخل کیا گیا ہے۔WhatsApp_Image_2019-12-04_at_7_05_52_PM.jpeg

بتایا گیا ہے کہ عبدالعزیز کی اہلیہ کا تعلق بھٹکل موگلی ہونڈا سے ہے۔ وہ قریب دس سالوں سے مسقط میں بھٹکل کے ہی ایک فرد کے فرم میں برسرروزگار تھے، مگرحال ہی میں انہوں نے اپنی نوکری چھوڑدی تھی اور  نئی نوکری حاصل کرنے کے بعد چار روز قبل ہی انڈیا  سے واپس  مسقط پہنچے تھے۔ وہ مسقط میں المونیم فٹنگ کے کام سے وابستہ تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے صدر، جنرل سکریٹری اور دیگر ذمہ داران فوری حرکت میں آتے ہوئے میت کو حاصل کرنے کی کوششوں میں لگ گئے۔ امید کی جارہی ہے کہ کل جمعرات  کی شام تک میت رشتہ داروں کے حوالے کی جائے گی اور مسقط میں ہی تدفین عمل میں آئے گی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوی  اور دو بیٹیاں ہیں، بیٹیوں میں ایک شادی شدہ ہے، جبکہ دوسری زیرتعلیم ہے۔

بھٹکل مسلم جماعت کے ذمہ داران نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گھروالوں سے تعزیت کی ہے اور ان کی مغفرت کے لئے دُعائیں کی ہیں ساتھ ساتھ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے اللہ سے دُعا کی ہے۔


Share: